Posts

Showing posts from May, 2022

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فصاحت و بلاغت

Image
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فصاحت و بلاغت   اہل عرب فصاحت و بلاغت میں تمام اقوام عالم سے برتر اور افضل تھے۔ انہیں اپنے اس وصف پر اتنا ناز تھا کہ وہ اپنے سوا تمام اقوام عالم کو عجمی (گونگا) کہتے تھے۔ ان فصحاء و بلغاء میں بھی حضور ﷺ کی شانِ فصاحت عدیم المثال تھی۔حضور کی شانِ فصاحت کا کوئی شخص انکار نہیں کرسکتا تھا۔ حضور کے کلام میں بلا کی سلاست و روانی تھی۔ یوں معلوم ہوتا کہ کلمات نور کے سانچے میں ڈھل کر زبان اقدس سے ادا ہو رہے ہیں۔ جو بات زبان مبارک سے نکلتی وہ ہر عیب سے پاک ہوتی ، اس میں تکلف کا شائبہ تک نہ ہوتا۔ ​ اللہ تعالی نے اپنے حبیب کو جوامع الکلم سے نوازا تھا ۔ یعنی الفاظ قلیل ہوتے لیکن لطائف اور معانی کا ایک سمندر ان میں موجزن ہوتا تھا۔حضور کی زبان مبارک سے ایسے حکیمانہ جملے صادر ہوتے جو حکمت و دانائی میں اپنی مثال نہیں رکھتے تھے۔عرب کے مختلف خطوں میں جو عربی بولی جاتی تھی اس میں بڑا تفاوت ہوتا تھا۔ سرکار دوعالم ﷺ کا وطن مبارک اگرچہ حجاز تھا لیکن حضور ﷺاہل حجاز کی لغت میں بھی جب گفتگو فرماتے تو فصاحت و بلاغت کے چمن آباد ہوجاتے اور عرب کے دیگر علاقوں کی علاقائی زبانوں میں...

نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فصاحت و بلاغت, Eloquence and Rhetoric of Prophet Muhammad ﷺ

Image
نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فصاحت و بلاغت   فصاعت ایک ایسی سنت ہے جو کلام کے لیے بھی ہوسکتی ہے۔ انداز گفتگو اور ہیبت تکلم کے لیے استعمال ہوسکتی ہے اور گفتگو یا کلام کے موضوع کے لیے بھی آسکتی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فصاحت میں یہ تمام اوصاف موجود تھے۔ آپؐ کے کلام کی ہیئت نطق و تکلم اور موضوع کلام سب میں فصاحت موجود ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپؐ افصح العرب تھے۔ جیسا کہ آپؐ نے خود ارشاد فرمایا ہے کہ میں قریش سے ہوں اور بنو سعد بن بکر میں میں نے پرورش پائی ہے۔ آپؐ کے نطق و گویائی کا جمال فصاحت بھی آپؐ کے کلامک بلیغ کی طرح پرکشش او ربے مثال تھا۔ حضرت عائشہؓ نے آپؐ کے نطق گویائی کے بارے میں فرمایا ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یونہی باتوں میں نہیں لگے رہتے تھے ‘ جس طرح تم لوگ باتیں کرتے چلے جاتے ہو بلکہ وہ ایسے انداز میں کلام کرتے تھے جو واضح نکھرا نکھرا ہوتا جیسے آپؐ کے پاس بیٹھنے والا حفظ کرلیتا تھا۔‘‘ آپؐ کی نطق گویائی حروف اور ان کے مخارج کے عیوب سے پاک تھی اور یہ کہ آپؐ ان حروف کے خوبصورت ترین اور موثر ترین طریقے سے ادا کرنے پر قدرت کاملہ رکھتے تھے۔ احیاء العلوم میں امام ...