Posts

Showing posts from January, 2025

Choon Maah Der Arz o Smaa

Image
 

Moulana Jami ka Ishq e Rasool (s.a.w.w)

Image
 

بابا عرفان الحق صاحب فرماتے ہیں" پیٹ کی بھُوک تو ایک یا دو روٹی کھانے سے مٹ جاتی ہے ؛

Image
  بابا عرفان الحق صاحب فرماتے ہیں" پیٹ کی بھُوک تو ایک یا دو روٹی کھانے سے مٹ جاتی ہے ؛ لیکن رُوح کی بھوک جتنا اس کی تشفی کرتے جاؤ یہ اُتنا ہی بڑھتی جاتی ہے ! یہ وہی بھوک ہے جو ہمیں ہر وقت اُکساتی ہے کہ اپنے رب سے کسی طریقے سے آشنا ہو جاؤ"  اُس کی معرفت حاصل کر لو 💥 خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک بات پُوچھی گئی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا اللہ کہیں سماتا ہے ؛ تو آپ نے فرمایا اللہ سماتا ہے دل مومن میں💥  تو جب یہ تڑپ ہمارے اندر بڑھ جائے کہ رب میرا میرے اندر سما جائے اور اس سفر کی انتہا نہیں ہے " اس کا جاری رہنا ہی اصل چیز ہے یہ وہ بھُوک ہے کہ جتنا آپ اِس کے قریب ہوں گے یہ اتنا ہی بڑھتی چلی جاتی ہے اور یہی محبت کا بنیادی اصول ہے . . . . . .🌴   روحانیت  🌴 Top Contibutor  Mubeen Hassan  Link for Post 

طلبہ تاریخ و دعوہ کا تعلیمی سفر

Image
 طلبہ تاریخ و دعوہ کا تعلیمی سفر  قسط ۔۔۔۔۔۔۔✍️ ٤ محمد فہیم عبدالخالق ندوی سہارنپوری  تبلیغی مرکز نظام الدین (دہلی)     مرکز جماعت اسلامی کے بعد شام کا وقت تبلیغی مرکز نظام الدین کی زیارت کے لیے خاص کیا گیا تھا، اس لیے مغرب سے ذرا کچھ دیر قبل ہمارا کارواں مرکز پہنچا، مولانا شریف صاحب بارہ بنکوی انتظار کررہے تھے، کیوں کہ ندوہ سے تبلیغ سے منسلک اساتذہ کی جانب سے ہماری دہلی آمد کی خبر ان کو موصول ہو چکی تھی، ان سے ملاقات ہوی، انہون نے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے خیر مقدم کیا۔      پہلے  مرکز جانا  آپشنل رکھا گیا تھا لیکن جیسے ہی ہم لوگوں کو علم ہوا کہ مرکز جانا طے ہوچکا ہے تو فورا دل پر دستک ہوی کہ کم از کم ایک سال کی جماعت کی تشکیل تو کنفرم ہے، اسی وجہ سے بعض رفقاء کی پیشانیوں سے اضطرابی کیفیت کے اثرات بھی ظاہر ہونے لگے تھے، جس وقت مولانا شریف صاحب کے پاس بیٹھے ہوے تھے وہیں ایک ساتھی کہنے لگے کہ جلد ہی یہاں سے نکلنے کی کوی سبیل نکالی جاے۔    بہرحال بعد نماز مغرب مدرسہ کاشف العلوم جو بالائی منزل میں سرگرم عمل ہے، وہاں مولانا اسد...